مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ يوکرائن ميں مسافر بس کے حادثے ميں 14 افراد ہلاک اور 22 زخمي ہوگئے ہیں۔ بس ميں روسي زائرين سوار تھے. يوکرائن اور روس کے حکام کا کہناہے کہ حادثے کا شکار ہونے والي بس ميں 41 افراد سوار تھے. ذرائع کے مطابق روسي زائرين کي بس کو چيرني ہوو شہر کے قريب الٹ گئي تاہم حادثے کي وجہ معلوم نہيں ہوسکي. حکام کے مطابق بس حادثے کے زخميوں کو ہوائي جہاز کے ذريعے روس منتقل کيا جارہا ہے.
مہر نیوز/ 7 جولائی /2012ء:يوکرائن ميں مسافر بس کے حادثے ميں 14 افراد ہلاک اور 22 زخمي ہوگئے ہیں۔
News ID 1644210
آپ کا تبصرہ